نور مقدم قتل کیس، ہائیکورٹ نے ظاہر جعفر کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:42

نور مقدم قتل کیس، ہائیکورٹ نے ظاہر جعفر کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف مرکزی ملزم کے والدین کی درخواست اور تمام دستاویزات فراہم نہ کرنے کے خلاف ملزمان ذاکر جعفر، عصمت جعفر اور طاہر ظہور کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ کیس کے تفتیشی افسر کی خواہش پر چارج فریم نہیں کیا جاسکتا، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور اختیارات کا غلط استعمال ہے۔ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے 14 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ٹرائل کورٹ نے 14 اکتوبر کو نور مقدم قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں