وزیر اعظم عمران خان کا سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار

غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے،مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے ،حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے،ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ مالی معاونت سے شروع کیا جائے گا جس پر پنجاب اور خیبر پختونخوا نے پہلے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے،سندھ اور بلوچستان سے بات چیت کی جارہی ہے، کور کمیٹی کے اجلا س سے خطاب

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:41

وزیر اعظم عمران خان کا سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے،مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے ،حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے،ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ مالی معاونت سے شروع کیا جائے گا جس پر پنجاب اور خیبر پختونخوا نے پہلے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے،سندھ اور بلوچستان سے بات چیت کی جارہی ہے ۔

بدھ کو وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے اور اسی لیے حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا ۔

اس سے پہلے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی وزیراعظم عمران کو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر بریفنگ دی گئی بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، صدر نیشنل بنک عارف عثمانی، چیف سیکریٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا اور سینیر افسران شریک ہوئے جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین ویڈیو لنک کے زریعے شریک تھے ۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو ٹا رگٹڈ سبسڈی پروگرام کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی،پسماندہ طبقے کو مہنگائی سے بچانے کیلیئے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام رواں سال جلد جاری ہوگا۔بتایاگیاکہ پروگرام کیلئے احساس اور نیشنل بینک کے اشتراک سے موبائل پوائنٹ آف سیل نظام تیار ہے۔ بتایاگیاکہ احساس کے اہل گھرانوں کو اس پروگرام کے ذریعے مخصوص اشیاء پر کریانہ سٹور سے خریداری پر رعایت ملے گی۔وزیر اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں