24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 44 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ ہوئے،مثبت شرح 1.40 فیصد رہی،وزارت قومی صحت

جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:29

24 گھنٹوں کے دوران ملک  میں 44 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ ہوئے،مثبت شرح 1.40 فیصد رہی،وزارت قومی صحت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) وزارت برائے قومی صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے622 مثبت آئے،پازیٹو شرح 1.40 فیصد رہی۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے جاری ٹویٹ   کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے  44 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 622 افراد کے  ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس عرصے میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں