سید خورشید شاہ کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہو سکا، شیری رحمن کی مبارکباد

جمعرات 21 اکتوبر 2021 15:57

سید خورشید شاہ کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہو سکا، شیری رحمن کی مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سید خورشید شاہ کو ضمانت کی منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سید خورشید شاہ کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سید خورشید شاہ کو ضمانت کی منظوری پر مبارکباد ہو، تفتیش کے مرحلے میں ان کو 2 سال سے زائد قید میں رکھا گیا۔ انہوںنے کہاکہ سید خورشید شاہ کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہو سکا، دو سال ان کو اپنے حلقے کی نمائندگی نہیں کرنے دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ ان دو سال کا حساب کون دیگا نیب اور حکومت کا اتحاد ہر بار بینقاب ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں