تین چار سال سے مہنگی بجلی بنی، ڈھائی ٹریلین کے گردشی قرضے ہمیں لے بیٹھیں گے،خواجہ آصف

کمیٹی کی خواجہ آصف کو ڈسکوز کی سطح پر بجلی چوری، لائن لاسز اور ریکوریز پر اگلے اجلاس میں بریفنگ کی ہدایت

جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:29

تین چار سال سے مہنگی بجلی بنی، ڈھائی ٹریلین کے گردشی قرضے ہمیں لے بیٹھیں گے،خواجہ آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ تین چار سال سے مہنگی بجلی بنی، ڈھائی ٹریلین کے گردشی قرضے ہمیں لے بیٹھیں گے، لائن مین سے ڈسکوز کے چیف تک کرپشن ہے۔

(جاری ہے)

پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان میں تھانے کے کنکشن پر پوری کالونی کو کنکشن دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی بجلی کاٹو تو صوبائی مسئلہ بن جاتا ہے۔کمیٹی نے خواجہ آصف کو ڈسکوز کی سطح پر بجلی چوری، لائن لاسز اور ریکوریز پر اگلے اجلاس میں بریفنگ کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments