وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اور مائیکرو فنانس بینکاری نمائندوں کے الگ الگ ورچوئل اجلاس

جمعرات 21 اکتوبر 2021 17:12

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار  کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اور مائیکرو فنانس بینکاری نمائندوں کے الگ الگ ورچوئل اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جا رہی ہے، لیبر سے متعلق قانون آسان بنایا جائے گا،ایس ایم ایز کارڈز کا اجرا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایس ایم ایز سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اور مائیکرو فنانس بینکاری نمائندوں کے الگ الگ ورچوئل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان اجلاسو ں میں ایس ایم ایز پالیسی سے متعلق مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ خسرو بختیار نے کہا کہ  ایس ایم ایز کو فروغ دینے کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جا رہی ہے،  نئی پالیسی کے تحت ایس ایم ایز کارڈز کا اجراء کیا جائے گا، نئی پالیسی میں لیبر سے متعلق قانون کو آسان کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی ایس ایم ایز کیلئے زیرو این او سی سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ خسرو بختیار نے کہا کہ  ایس ایم ایز پالیسی کے تحت مائیکرو فنانسگ کو بھی بڑھایا جائے گا، ایس ایم ایز کو سیپشل اکنامک زون میں رینٹل لیز ماڈل پر زمین دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں