برطانوی وزیر برائے توانائی و ماحولیاتی تبدیلی کا وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر سے ٹیلیفونک رابطہ

سال 2030 میں پاکستان کی 80 فیصد توانائی صاف ذرائع سے پیدا ہو گی جس میں کوئلے کے تناسب کو 6 فیصد تک محدود کیا جا رہاہے، وفاقی وزیر

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:00

برطانوی وزیر برائے توانائی و ماحولیاتی تبدیلی کا وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر محمدحماد اظہر کا برطانوی وزیر توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی گریگ ہینڈز سے جمعرات کو ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر نے پاکستان کے کلین اور گرین انرجی کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام میں گلوبل چمپئن کا کردار ادا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں پر مکمل پابندی عائد کردی اور مستقبل میں توانائی کے تمام منصوبوں کو قابل تجدید اور پن بجلی سے لگانے کے اقدامات کر رکھے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اپنے ہم منصب کو آگاہ کیا کہ سال 2030 میں پاکستان کی 80 فیصد توانائی صاف ذرائع سے پیدا ہو گی جس میں کوئلے کے تناسب کو 6 فیصد تک محدود کیا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے بتایا پاکستان کی 10 بلین درخت لگانے کی مہم کو عالمی سطح پر بہت پزیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ برطانیہ کے وزیر برائے توانائی و موسمیاتی تبدیلی گریگ ہینڈز نے پاکستان کے انرجی ٹرانزیشن کے اقدامات کو سراہتے ہو کہا کہ پاکستان گلاسگو میں ہونے والے ماحولیاتی تبدیلی پر کانفرنس COP26 میں شرکت کرکے دیگر ممالک کو انرجی ٹرانزیشن کے قابل تحسین اقدامات سے آگاہ کرے۔ وفاقی وزیر نے ماحولیاتی تبدیلی کی کانفرنس میں پاکستان کی بھرپورشرکت کا عندیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں