شازیہ مری کی سید خورشید شاہ کی رہائی پر جیالوں کو مبارک باد

جمعرات 21 اکتوبر 2021 20:55

شازیہ مری کی سید خورشید شاہ کی رہائی پر جیالوں کو مبارک باد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سید خورشید شاھ کو سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا کرنے کے حکم پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب خیالی مقدمات بناکر حکومت مخالفین کو ہراساں کرتا ہے اور نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنما سید خورشید شاہ کو جھکانے کیلئے انکے خاندان کی خواتین کے خلاف بھی مقدمے بنائے گئے تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آمروں اور ان کی باقیات نے احتساب کو سیاسی ایجنڈا بنایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں