معیشت تیزی سے مضبوط ہورہی ہے، اسد عمر

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:00

معیشت تیزی سے مضبوط ہورہی ہے، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت تیزی سے مضبوط ہورہی ہے، بجلی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ستمبر میں بجلی کی پیداوار میں گزشتہ برس ستمبر کے مقابلے میں سات فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کے شعبے اور برآمدی پیداوار بڑھی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گنے اور کپاس کی فصل کی ابتدائی رپورٹس بھی بہت مثبت ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments