وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس، وزیر داخلہ پولیس کی تقریب چھوڑ کر پہنچ گئے

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:24

وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس، وزیر داخلہ پولیس کی تقریب چھوڑ کر پہنچ گئے
ٰاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پولیس کی تقریب چھوڑ کر وزیر اعظم ہائوس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد پولیس کی ایک تقریب میں موجود تھے کہ اسی دوران انہیں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس کی اطلاع ملی۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر داخلہ شیخ رشید کو فوری شرکت کی ہدایت کی گئی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اسلام آباد پولیس کی تقریب چھوڑ کر وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں