کورونا وائرس کی پانچویں لہر سے بچنا ہے تو ویکسین لگوائیں، اسد عمر

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:24

کورونا وائرس کی پانچویں لہر سے بچنا ہے تو ویکسین لگوائیں، اسد عمر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہاہے کہ کورونا وبا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ویکسینیشن کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے جائیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ زیادہ لوگوں نے ویکسین نہ لگوائی تو کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد غیر ویکسین شدہ رہی تو کورونا کا خطرہ رہیگا، کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی دوسری خوراک لازم ہے۔ اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے بہترین پرفارمنس اسلام آباد، پشاور، گلگت اور میرپور آزاد کشمیر میں ہے جبکہ حیدر آباد نوشہرہ، فیصل آباد، کراچی، کوئٹہ، منگورہ اور مردان میں انتظامیہ کو اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں