اشتہارات کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیاں ریفرنس

یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی پھر موخر

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) احتساب عدالت اسلام آباد اعظم خان کی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطیگیوں کے ریفرنس پر سماعت کی یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی پھر موخر کر دی۔

(جاری ہے)

شریک ملزم سابق وفاقی سیکرٹری فاروق اعوان نے نیب ریفرنس چیلنج کر دیافاروق اعوان نے ریفرنس کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیلنج کیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس کی کوئی حیثیت نہیں آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار بھی ختم ہو گیا ہے احتساب عدالت نے شریک ملزم کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیایاد رہے کہ ملزمان پر یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے کیس کی سماعت دس نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں