نورمقدم قتل کیس :تھراپی ورکس ملازمین کی ضمانت منسوخی کی سماعت

عدالت نے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:28

نورمقدم قتل کیس :تھراپی ورکس ملازمین کی ضمانت منسوخی کی سماعت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے ملازمین کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی ۔تھراپی ورکس کے نامز تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔تھراپی ورکس کے مالک طاہر ظہور کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

طاہر ظہور کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست دائر کی گئی ملزم نے عدالت کو بتایا کہ وکیل صاحب نے لاہور عدالت میں پیش ہونا تھا اس لئے نہیں آسکے جس پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ یہاں ضمانت منسوخی کا معاملہ تھا کیا اس لئے پیش نہیں ہوئے وہ تو لاہور چلے گئے انھوں نے سوچا ہو گا چلیں یہاں پھر دیکھ لیتے ہیں جس پر باقی شریک ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صرف ایک ملزم کے وکیل موجود نہیں باقیوں کا میں ہوں ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں کیا ہوا جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ ایک گواہ کا بیان قلمبند ہو گیا ہے عدالت نے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں