وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول طے

عمران خان عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے، ذرائع

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر کل 23اکتوبر بروز ہفتہ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول طے پا گیا ہے، اور ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم 23 اکتوبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، جب کہ ان کا یہ دورہ 3 روزہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے، وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جب کہ گرین انیشیٹیو کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں