صدر مملکت نے شوکت ترین کو بطور ممبر این ای سی برقرار رکھنے کی سمری منظورکرلی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:47

صدر مملکت نے شوکت ترین کو بطور ممبر این ای سی برقرار رکھنے کی سمری منظورکرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) برقرار رکھنے کی سمری منظورکرلی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 156 کے تحت سمری منظور کرلی ہے جس کے بعد شوکت ترین وزیر خزانہ کے بجائے اب بطور مشیر قومی اقتصادی کونسل کے رکن رہیں گے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments