پی ٹی اے نوجوان بالخصوص بچوں کو آن لائن فحش مواد سے بچانے کیلئے اقدامات کرے

انٹرنیٹ کے پھیلاؤ نے نوجوانوں کی ہر قسم کے مواد تک رسائی یقینی بنا دی ،آن لائن مواد کی مئوثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ معصوم دماغوں کو غیراخلاقی اور فحش مواد کے اثر سے بچایا جاسکے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت فحش ویب سائٹ سے متعلق اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 اکتوبر 2021 20:33

پی ٹی اے نوجوان بالخصوص بچوں کو آن لائن فحش مواد سے بچانے کیلئے اقدامات کرے
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان بالخصوص بچوں کو آن لائن فحش مواد سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، انٹرنیٹ کے پھیلاؤ نے نوجوانوں کی ہر قسم کے مواد تک رسائی یقینی بنا دی ،آن لائن مواد کی مئوثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ معصوم دماغوں کو غیراخلاقی اور فحش مواد کے اثر سے بچایا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت فحش ویب سائٹ بلاک کرنے سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی اے حکام نے بریفنگ دی کہ پی ٹی اے منصوبے کی فزیبلٹی پر کام کررہا ہے، جس کا نفاذ 2 ماہ میں ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسل نو کی کردار سازی بہت اہم ہے، پی ٹی اے کو اپنے ویئرہاؤس مینجمنٹ سسٹم کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے پھیلاؤ نے ہر قسم کے مواد رتک رسائی یقینی بنا دی ہے، نوجوان بالخصوص بچوں کو آن لائن غیراخلاقی مواد سے بچانے کی ضرورت ہے،آن لائن مواد کی مئوثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ معصوم دماغوں کو آن لائن غیراخلاقی اور فحش مواد کے اثر سے بچایا جاسکے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ پر آگاہی دینے کیلئے جدید طریقوں کو بروئے کار لانا ہوگا،روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی۔

جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان سے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کونک، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف نے ملاقات کی۔ جس میں سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے ،ملاقات میں وزیرِ اعظم کو پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ سیریز پر منصوبہ بندی مکمل ہے جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ پر آگاہی دینے کیلئے جدید طریقوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی۔  صلاح الدین ایوبی تاریخ کا ایسا کردار ہے جس کی مغرب بھی مثالیں دیتا ہے، صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کی تاریخی فتح کے بعد عام معافی کا اعلان کیا،صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر سیریز نوجوانوں کو اس تاریخی کردار پر آگاہی دے گی۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں