ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کریگا،عمرایوب

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:21

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کریگا،عمرایوب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ جمعرات کو وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمر ایو ب نے کہاکہ رقم سے پاکستان میں سماجی شعبے کا تحفظ بہتر ہوسکے گا، رقم کا مقصد احساس پروگرام کو مزید بہتر بنانا ہے، انسداد کورونا کے لیے بینک کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ویکسین کی مہم بہترین انداز سے جاری ہے، پاکستان میں سڑکوں اور ڈیجٹل رابطوں کی سہولیات بہتر کی جا رہی ہیں

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments