حکومت کا ای وی ایم اور کلبھوشن یادیو سے متعلق بل مشترکہ اجلاس میں لانےکا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نومبر میں بلایا جائے گا، پری پول ریگنگ کو ختم کرنے کے لیے 20 بل لا رہے ہیں، اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ مشیرقانون بابر اعوان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:48

حکومت کا ای وی ایم اور کلبھوشن یادیو سے متعلق بل مشترکہ اجلاس میں لانےکا فیصلہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2021ء) حکومت نے ای وی ایم اور کلبھوشن یادیو سے متعلق بل مشترکہ اجلاس میں لانے کا فیصلہ کرلیا، مشیر قانون بابر اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نومبر میں بلایا جائے گا، پری پول ریگنگ کو ختم کرنے کے لیے 20 بل لا رہے ہیں، اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  مشیر قانون بابر اعوان نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ای وی ایم اور کلبھوشن یادیو سے متعلق بل بھی مشترکہ اجلاس میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، عالمی عدالت انصاف سے متعلق بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

پری پول ریگنگ کو ختم کرنے کے لیے 20 بل لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مشترکہ اجلاس نومبر میں بلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ای وی ایم پاکستان کا انتخابی مستقبل ہے، مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائےگا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیں گے۔ بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کمیٹی کمیٹی کھیلنا چاہتی ہے، فیٹف سمیت اپوزیشن نے کسی معاملہ پر سنجیدگی کا اظہار نہیں کیا، اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں جس کا بہترین فورم پارلیمان ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی لیڈر شپ کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری کے لئے شہروں اور اضلاع میں شیڈول جاری کئے جائیں۔ بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب کے اندر مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے سب سے اہم موضوع پر گفتگو ہوئی۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں