سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و فنی تربیت کا ایچ ای سی کی طرف سے کمیٹی شفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے پر شدید برہمی کااظہار
کمیٹی سفارشات پر جلد عمل درآمد کرکے رپورٹ کمیٹی کو دی جائے، ٹیکنالوجسٹ کا ایکوولینس سرٹیفکیٹ بحال کیا جائے ، سیکرٹری تعلیم کمیٹی کا ریسرچ جرنلز کامعیار پر تحفظات کااظہار،گذشتہ تین سال کے یونیورسٹیوں کے ریسرچ جرنلز کا جائزہ لینے کیلئے سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ
جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:38
(جاری ہے)
وائس چانسلر یونیورسٹی آف پنجاب نے کمیٹی کو بتایا کہ جامعہ کا مالی سال 2020-21کا مجموعی بجٹ بشمو ل سپلیمنٹری گرانٹ7ارب 45کروڑ ہے جبکہ اسی برس کا جامعہ کا مجموعی خرچہ 8ارب 61کروڑ ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے جامعہ کو 2ارب 90کروڑ روپے گرانٹ دی گئی ہے جبکہ بقیہ اخراجات جن کی مجموعی مالیت 4ارب 53کروڑ ہے جامعہ اپنے ریسورسز سے اکھٹا کرتی ہے۔
جامعہ کا سالانہ 1ارب 16 کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے،جامعہ کراچی سمیت قائد اعظم یونیورسٹی کو بھی فنڈز کی کمی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے قائد اعظم یونیورسٹی کی 600ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ جمایا جا چکا ہے۔پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاق اور صوبوں کی طرف سے ہر سال سالانہ بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان تو کر دیا جاتا ہے لیکن ایچ ای سی کی طرف سے جامعات کیلئے ریکننگ گرانٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کے حکومتی اعلان کا حصہ نہیں دیا جاتا جس کے سبب پبلک سیکٹر جامعات کا خسارہ روز بروز بڑھ رہا ہے۔قائمہ کمیٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو پبلک سیکٹر یونیورسٹی آ ف بلوچستان اور یونیورسٹی آف پشاور کو ترجیحی بنیادوں پر مالی تعاون کی فراہمی یقینی بنانے سمیت ہر سال حکومتوں کی طرف سے تنخواہوں میں اعلان کردہ اضافہ کے برابر ریکننگ گرانٹ میں اضافہ کرنے کی سفارش کرتے سمیت پنجاب یونیورسٹی، جامعہ کراچی،قائد اعظم یونیورسٹی،یونیورسٹی آف بلوچستان اور پشاور یونیورسٹی کی طرف سے گزشتہ تین برسوں میں شائع کردہ ریسرچ جنرلز کے جائزہ کیلئے سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایچ ای سی کی طرف سے فنڈز ایلو کیشن کے ایجنڈے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن شائستہ سہیل نے بتایا کہ کمیشن پبلک سیکٹر جامعات کو ریکرنگ فنڈ کے علاوہ پرفارمنس پر ڈیویلپمنٹ فنڈز دیتا ہ۔روان برس وفاقی بجٹ میں ایچ ای سی کو پبلک سیکٹر جامعات کے ریکرنگ کیلئے سپلیمنٹری گرنٹ ملا کل 68 ارب روپے کی ایلوکیشن کی گئی ہے۔جس میں سے کمیشن نے پبلک سیکٹر جامعات اور ہائر ایجوکیشن اینسٹی ٹیوشنز کو تنخواہوں کی مد میں 55ارب سے زائد ادا کئے ہیں۔کمیشن کے اپنے ملازمین کا ریکرنگ بجٹ 870ملین روپے سالانہ ہے۔کمیٹی نے ٹیکنالوجسٹ سٹریکچر بابت گزشتہ کا جاری کردہ نوٹیفکیشن تا حال کینسل نہ کرنے پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن آئندہ اجلاس میں بتائیں کہ ایچ ای سی نے کمیٹی کی طرف سے پاس کردہ ریکمنڈینش پر تا حال عمل رآمد کیوں نہیں کیا۔اس موقع پر نیشنل ٹیکنالوجسٹ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر امتیاز گیلانی نے کمیٹی کو بتایا کہ نیشنل ٹیکنالوجسٹ کونسل نے ٹیکنالوجسٹ کے سروس سٹریکچر کو ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔کمیٹی نے ایک موقع پر نیشنل کریکولم کونسل کے مقرر 400ممبران کی اہلیت پر سوال اتھاتے ہوئے وزارت تعلیم سے این سی سی کے ممبران کے کوائف بھی طلب کر لئے ہیں۔کمیٹی اجلاس میں ممبران کمیٹی سینیٹر رخسانہ زبیری،فوزیہ ارشد،فلک ناز،جام مھتاب حسین داہڑ اور مشتاق حماد خان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن وجیہہ اکرم، سیکرٹری ایجوکیشن فرح حامد خان،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی شائستہ سہیل، چیئر مین نینشنل ٹیکنالوجسٹ کونسل ڈاکٹر امتیاز گیلانی سمیت یونیورسٹی آف کراچی،پنجاب،پشاور ،بلوچستان ،پشاور اور قائد اعظم یونویرسٹی کے وائس چانسلر نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
مودی کا کا آزاد جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،جاوید بڈھانوی
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم رقص 29 اپریل کو منایا جائے گا
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں، بشیرمیمن
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب