آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا،وزارت خزانہ

مذاکرات کے لیے پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کا جائزہ لے رہے ہیں، نمائندہ آئی ایم ایف

جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:41

آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا،وزارت خزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کیم طابق کنٹری نمائندہ آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ چھٹے جائزہ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کی تکمیل کے لیے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔آئی ایم ایف عہدیدا کے مطابق مذاکرات کے لیے پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کا جائزہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں