مہنگائی سے نجات کا واحد راستہ عمران صاحب سے نجات میں ہے

عمران خان صاحب قوم پر ایک احسان کریں کہ قوم پر کوئی احسان نہ کریں۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 اکتوبر 2021 17:37

مہنگائی سے نجات کا واحد راستہ عمران صاحب سے نجات میں ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا واحد راستہ عمران صاحب سے نجات میں ہے۔سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مہنگائی روکنے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب قوم پر ایک احسان کریں کہ قوم پر کوئی احسان نہ کریں۔

مریم اورنگزیب نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ نے مہنگائی سے عوام کی جان نکال دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب پرائس کنٹرول کمیٹیاں نہیں، عوام کو آپ کا استفعیٰ چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی مہنگائی سے جان نکال دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے اور اس کی سرپرستی کرنے والے سے قوم کو نجات چاہئیے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر پر لیگی رہنماؤں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے پے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی انوکھی منطق پر لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ڈالر بڑھنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں کہ 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا،انہوں نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اب پاکستان کی باری ہے۔وہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں کام دکھا کر واپس چلے جائیں گے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں ،انہوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔

قرضے بڑھے ہیں، رضا باقر نے سنگدلی دکھائی۔انہوں نے رضا باقر کے ڈالر سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی بیان ہے،وہ الیکشن لڑیں منتخب ہو کر آئیں اور یہاں بات کریں۔ واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے اور روپے کی قدر کم ہونے سے اگر کچھ پاکستانیوں کو نقصان ہورہا ہے تو سمندر پار پاکستانیوں کے اہل خانہ کو فائدہ بھی ہورہا ہے۔ایک طرف وزیراعظم عمران خان ڈالر مہنگا ہونے کے نقصانات بتاتے ہیں کہ اگر ڈالر ایک روپے بھی مہنگا ہوجائے تو پاکستان پر قرضوں میں کئی ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوجاتا ہے اور اشیاء مہنگی ہوجاتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں