سندھ کے چوہے تھر کے بچوں سے خوش قسمت ہیں جو گندم کھا گئے ، شہباز گل

شریف خاندان کے ذاتی غلام معیشت پر پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، مریم اور نگزیب کو جواب

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ کے چوہے تھر کے بچوں سے خوش قسمت ہیں جو گندم کھا گئے۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پلی بارگین کسے کہتے ہیں شاہ صاحب بتانا پسند کریں گے قوم کو معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد چوری کا مال واپس کرنا ، یہ سندھ سرکار کے دور کا کارنامہ ہے ، قوم کو یاد ہے ذرا ذرا ، تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے ذاتی غلام معیشت پر پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم نے میاں مفرور کو نکال کر شکرانے کے نوافل ادا کیے ، قوم کو باریاں لگا کر لوٹنے والوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا ، ملک کو آئی ایم ایف کی نظر کرنے والے آج مہنگائی کی دہائی دے رہے ہیں۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ گھٹیا سیاست چمکانے والے عالمی مہنگائی کے اعداد و شمار دیکھیں ، دنیا میں مہنگائی 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں