صدر مملکت کا پاک فوج کے سپاہی شہداء کے لواحقین سے رابطہ ،

اظہار تعزیت ، قوم کی خاطر قربانی پر خراج تحسین

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:09

صدر مملکت کا پاک فوج کے سپاہی شہداء کے لواحقین سے رابطہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) صدر عارف علوی نے 17 اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی سیف اللہ خٹک کے اہلِ خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو صدر مملکت نے 5 اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی محمد فہد اور سپاہی تنویر احمد کے لواحقین سے بھی اظہارِ تعزیت کیا ۔صدر مملکت نے 4 اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی عامر اقبال کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی اور اہل خانہ سے تعزیت اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی ،صدر عارف علوی نے شہداء کو انکی خدمات اور قوم کی خاطر قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں