پاکستان نے کورونا وائرس کی 10 کروڑ ویکسین کی خوراکیں لگانے کا سنگِ میل حاصل کر لیا، اسد عمر

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:09

پاکستان نے کورونا وائرس کی 10 کروڑ ویکسین کی خوراکیں لگانے کا سنگِ میل حاصل کر لیا، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان نے کورونا وائرس کی 10 کروڑ ویکسین کی خوراکیں لگانے کا سنگِ میل حاصل کر لیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ و وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایاکہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ الحمد للّٰہ ملک میں کورونا ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے بڑھ گئی ہے، 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 3 کروڑ افراد نے کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی ایک ڈوز لگوائی ہے۔سربراہ این سی او سی اسد عمر نے زور دیا کہ انتہائی ضروری ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس کی ویکسین کی ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز 6 لاکھ 81 ہزار 520 افراد کو ویکسین لگائی گئی، ملک بھر میں اب تک 10 کروڑ 16 ہزار 587 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں