گلوکار علی عظمت نے نور جہاں سے متعلق نامناسب الفاظ پر وضاحت پیش کر دی

ویڈیو ایڈیٹ کر کے لگائی گئی،میں نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کی تب پی ٹی وی پر نورجہاں کو جیسے دکھایا جاتا تھا وہ بالکل اچھا نہیں لگتا تھا مگر جب ہم بڑے ہوئے تو ہمیں نور جہاں سے زیادہ پسند ہی کوئی نہیں تھا۔علی عظمت کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 اکتوبر 2021 14:19

گلوکار علی عظمت نے نور جہاں سے متعلق نامناسب الفاظ پر وضاحت پیش کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2021ء) : گلوکارعلی عظمت ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کی ظاہری شخصیت سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کر کے تنقید کی زد میں آ گئے تھے ۔ایک انٹرویو میں علی عظمت نے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کیں کہ کس طرح ایم ٹی وی کااجارہ تھا جسے گلوکارنے ثقافتی یلغار کہا۔ علی عظمت کے مطابق بہت سے لوگوں کی جانب سے غیرملکی ثقافت کے پیچھے جانے کی وجہ یہ تھی کہ ہمیں اپنے معاشرے میں اس طرح کی چیزکوئی فراہم نہیں کرتا تھا۔

اب علی عظمت نے نور جہاں سے متعلق نامناسب الفاظ پر وضاحت پیش کی ہے۔جیو ٹی کی رپورٹ کے مطابق علی عظمت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک مہم چلائی جا رہی ہے جس میں علی عظمت اور نور جہاں کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احمد علی بٹ،محمد علی بٹ اور حنا درانی میری فیملی ہیں۔میں ان سے بہت پیار کرتا ہوں اور ان سب سے زیادہ میڈیم نور جہاں کی عزت کرتا ہوں۔

جن صاحب نے بھی ویڈیو لگائی وہ ایڈٹ کرکے لگائی ،ویڈیو کا کچھ حصہ پوسٹ کا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ ترنم جے حوالے سے جو بات میں نے کی وہ بالکل سچ ہے،میں نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کی ہے،اس زمانے میں صرف پی ٹی وی چلتا تھا،اس وقت نور جہاں کی پریزنٹیشن اچھی نہیں تھی۔علی عظمت نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پی ٹی وی پر نورجہاں کو جیسے دکھایا جاتا تھا وہ بالکل اچھا نہیں لگتا تھا مگر بعد میں جب ہم بڑے ہوئے تو ہمیں نور جہاں سے زیادہ پسند ہی کوئی نہیں تھا۔

اس حوالے سے مختلف فنکار بھی گواہی دیں گے کہ ہم نور جہاں اور ان کی گائیکی کو بہت پسند کرتے تھے۔واضح رہے کہ گلوکارعلی عظمت نے ملکہ ترنم نورجہاں کیلئے مائی کا لفظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی وی کھولو تو وہی دکھائی دیتی تھیں۔تبدیل ہوتی پاکستان میوزک انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے علی عظمت نے خاصے منہ پھٹ اندازمیں کہا کہ میرے بچپن میں نورجہاں ساڑھی کے ساتھ بڑے بڑے بندے پہنے ، اوور میک اپ کرکے گانے گاتی تھیں اوراس وقت ہمیں ان سے چڑ چڑھتی تھی۔

میزبان نے یہ کہہ کر مداخلت کی کہ نور جہاں ایک عظیم گلوکارہ تھیںتو جواب میں علی عظمت نے دلیل دی کہ وہ اپنی جوانی میں ان سے متعلق رکھے جانے والے خیالات کا تبادلہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا میں آپ کو اپنے بچپن کی بات بتا رہا ہوں جب ہم نے ایک مختلف ثقافت کو قبول کیا اور پھر یہ معمول بن گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد خصوصا نور جہاں کے پرستاروںنے علی عظمت کے تبصرے پرغم وغصہ کااظہار کیا۔ کچھ نے گلوکارکو مشورہ دیا کہ وہ لیجنڈری شخصیات کا احترام کرنا سیکھیں جبکہ بیشتر نے تبصرہ کیا کہ یہ انٹرویو دیکھنا ان کے لیے تکلیف دہ تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں