پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں، ذرائع وزارت خزانہ

قرض پروگرام بحالی کیلئے پاکستان کو نئی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا،حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ کرے گا،ذرائع جاری مذاکرات کے دوران ناکامی کی خبر دینا بھی درست نہیں ، اس کے علاوہ جو خبر چل رہی ہے وہ وزارت خزانہ کا موقف نہیں ، مزمل اسلم

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:15

پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں، ذرائع وزارت خزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان نے (عالمی مالیاتی اداری) آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں، قرض پروگرام بحالی کیلئے پاکستان کو نئی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ قرض پروگرام کی بحالی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ کرے گا، پاکستان ٹیکس محاصل بڑھانے کے اقدامات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا ، پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو معاشی اہداف پر نظرثانی کی تجویزدے دی، شرح سود بڑھانے اور ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کرنے کی شرط عائد کی گئی۔ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب ترجمان مشیرخزانہ مزمل اسلم کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں،جیسے ہی مذاکرات مکمل ہوں گے اعلامیہ جاری کردیا جائے گا ۔مزمل اسلم نے کہاکہ جاری مذاکرات کے دوران ناکامی کی خبر دینا بھی درست نہیں ، اس کے علاوہ جو خبر چل رہی ہے وہ وزارت خزانہ کا موقف نہیں ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments