راجہ پرویز اشرف کا ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار

عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں ،وزراء اور وزیر اعظم کو نہیں سن رہے ، روپے کی قدر بنگلہ دیشی ٹکے سے بھی کم ہے ،عمران خان کہتے دو ہزار افراد بھی گو کانعرہ لگائیں تو میں چلا جائونگا آج 22کروڑ عوام نعرہ لگارہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:24

راجہ پرویز اشرف کا ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار
․اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں ،وزراء اور وزیر اعظم کو نہیں سن رہے ، روپے کی قدر بنگلہ دیشی ٹکے سے بھی کم ہے ،عمران خان کہتے دو ہزار افراد بھی گو کانعرہ لگائیں تو میں چلا جائونگا آج 22کروڑ عوام نعرہ لگارہے ہیں ،موجودہ حکمران گالی گلوچ کلچر لے کر آئے ہیں ،پاکستان میں ہر کام، ادارہ رکا ہے معاملہ سلجھانے کی بجائے الجھتا جا رہا ہے۔

ہفتہ کو یہاں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے حلقہ 133 میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں ،پی پی پی کے اسلم گل امیدوار ہوں گے ،پاکستان پیپلزپارٹی اس الیکشن میں میدان مارے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مادر جمہوریت بیگم نصرت نے جمہوریت کے لیے اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ جہدوجہد کی اور جمہوریت کو آگے بڑھاتی رہیں،بیگم نصرت کو خراج عقیدت ہیش کرتے ہیں۔

انہوںنے مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی چیخیں ہم سب تک آ رہی ہیں، یہ چیخیں کابینہ میں بیٹھے افراد کو نہیں آ رہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومتی عہدیداروں ،غیر ذمہ دارانہ ، ترجمانوں اور مشیروں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنے آئے،عاصمہ شیرازی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کی گئی ،ایک ترجمان سے آگے بڑھ کر وزیر نے نازیبا زبان استعمال کرنے کی انتہا کر دی۔

انہوںنے کہاکہ آج اگر کوئی ‘‘لیڈر’’ ہوتا تو اسے پاکستانی عوام کے ساتھ ہونا چاہیے تھا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں سے کوئی ڈیپارٹمنٹ نہیں چل رہا، کوئی معاملہ نہیں حل ہورہا،پی ٹی آئی سے جن کا تعلق ہے وہ بھی پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہاں دو وقت کی روٹی کیلئے لوگ پریشان ہیں،یہ گالی گلوچ کلچر کو لے کر آئے اور اب انہوں نے انتہا کر دی ہے،آپ میڈیا کے لوگوں کی توہین کر رہے ہیں اور پارلیمان کی بے تصویری کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مہنگائی نے عوام کا جنیا دوبھر کر دیا ہے ، ہم مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ہیں ،ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ نکلے ۔ توشا خانہ کیس کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ آپ ہم سے پوچھتے ہیں تو دوسری طرف آپ کیا کر رہے ہیں،عمران خان کہتے تھے کہ دو ہزار افراد بھی گو کا نعرہ لگائیں تو میں چلا جاؤں گا، آج تو 22 کروڑ عوام یہ نعرہ لگا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ روپیہ کی قدر بنگلہ دیشی ٹکے سے بھی کم ہے،جب بھی کچھ ہوتا ہے تو آپ کہتے ہیں یہ پچھلی حکومتوں نے کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کو وجہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہے ،حکومت اور وزیراعظم عوام کی چیخیں نہیں سن رہے ،حکومت ملک کے ساتھ کیا کھلواڑ کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو اپنا دشمن سمجھتے تھے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کنٹینر پر سبز باغ دیکھائے ،عمران خان نے پاکستانی عوام کو بے حال کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ گورنر سٹیٹ بینک کہتے ہیں کہ ڈالر مہنگے ہونے سے بیرون ملک پاکستانیوں کو فائدہ ہے،کونسے افلاطون ہیں یہ انکو علم نہیں ملک کدھر جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ہر کام، ادارہ رکا ہے معاملہ سلجھانے کی بجائے الجھتا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں