سینیٹر رحمان ملک کا بیگم نصرت بھٹو کو انکے برسی پر خراج عقیدت

ملک، قوم و جمہوریت کیلئے بیگم نصرت بھٹو نے شوہر، دو بیٹوں اور بیٹی کی قربانیاں دیں، بیان

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:24

سینیٹر رحمان ملک کا بیگم نصرت بھٹو کو انکے برسی پر خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) سابق وزیرِداخلہ و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے بیگم نصرت بھٹو کو انکے برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک، قوم و جمہوریت کیلئے بیگم نصرت بھٹو نے شوہر، دو بیٹوں اور بیٹی کی قربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںرحمن ملک نے کہاکہ ہم بیگم نصرت بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ملک، قوم و جمہوریت کیلئے بیگم نصرت بھٹو نے شوہر، دو بیٹوں اور بیٹی کی قربانیاں دیں۔

رحمان ملک نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو جیسی قربانیوں کا پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے، ملک میں جمہوریت کیلئے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی قربانیاں سب سے بڑھ کر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے ضیاء الحق کی بدترین آمریت کو للکارا اور ہر مشکل کا بہادری سے مقابلہ کیا، نصرت بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جدوجہد و ہمت پاکستانی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں