ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹیوں کے دوران خطرناک ملزم کو ڈرامائی انداز میں پکڑ لیا

سب انسپکٹر اسفند یار نے شادی کی شاپنگ کے دوران ماسک پہنے اشتہاری ملزم کو پہچان لیا،ملزم سنگین مقدمات میں مطلوب تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 اکتوبر 2021 16:42

ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹیوں کے دوران  خطرناک ملزم کو ڈرامائی انداز میں پکڑ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2021ء) : ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹیوں کے دوران خطرناک ملزم کو ڈرامائی انداز میں پکڑ لیا ۔ایف آئی اے آفیسر نے چھٹی کے دن بھی اپنے فرائض سے غفلت نہ برتی۔انتہائی سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم کو پکڑ لیا۔اے آر وائی نیوز میں شائع صحافی ذوالقرنین حیدر کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹیوں کے دوران اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سب انسپکٹر اسفندر یار اپنی شادی کی شاپنگ کے سلسلے میں بازار میں موجود تھا کہ اس دوران اس نے ماسک پہنے اشتہاری ملزم کو پہچان لیا۔سب انسپکڑ نے اپنی حاضری دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکمت عملی کے ساتھ اپنی فیملی کو چھوڑ کر ملزم کو قابو کر لیا۔ملزم ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔

سب انسپکٹر اسفندر یارکی حاضری دماغی اور فرائض کی لگن پر ڈائریکٹر اسلام آباد کی جانب سے انہیں نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔خیال رہے کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے فرض شناسی اور ایمانداری کے واقعات اس سے قبل رپورٹ ہوتے رہتے ہیں جس پر شہریوں کی جانب سے خوشی کا بھی اظہار کیا جاتا ہے۔ موٹر وے پولیس نے فرض شناسی اور ایمانداری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے خاتون مسافر کو تقریباً ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون لوٹایا تھا ‘ موٹر وے پولیس نے منٹوں میں موبائل فون ڈھونڈ کر خاتون کے حوالے کردیا‘ قیمتی فون واپس ملنے پر خاتون نے موٹروے پولیس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق خاتون صوبہ پنجاب کے جنوب میں واقع شہر رحیم یار خان سے صوبائی دارلحکومت لاہور کی طرف سے سفر کر رہی تھی کہ اس دوران خاتون اپنا قیمتی موبائل سروس ایریا میں بھول گئی جس کے بعد خاتون نے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن پر موبائل فون گمشدگی کی اطلاع دی تو 2 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون تلاش کر کے خاتون مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں