پاکستان کی امریکہ سے فضائی حدود سے متعلق معاہدے کی تردید

معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 20:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان نے افغانستان میں آپریشن کیلئے فضائی حدود کے استعمال پر پاکستان اور امریکا معاہدے سے متعلق غیر ملکی میڈیا کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین ایسے کسی معاہدے پر بات چیت نہیں ہو رہی۔ ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے مابین معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی پاکستان اور امریکہ کے مابین ایسے کسی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے ، پاکستان اور امریکہ کا علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی پر دیرینہ تعاون ہے، پاکستان اور امریکہ میں باقاعدہ مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایک اجلاس میں بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس ممبران کو افغانستان میں آپریشن کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے لیے جاری مذاکرات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان اس حوالے سے معاہدے کے قریب ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکا اب بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کررہا ہے تاہم سرکاری طور پر ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں جس کی بنیاد پر امریکا مستقل بنیادوں پر افغانستان میں آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments