شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری کو بھانجی کہنے پر شہباز گِل کو سوشل میڈیا پر کرارا جواب

شہباز گِل اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو عوام کو ہر وقت مذہب کا درس نہ دے رہے ہوتے، ایمان زینب آپ ہماری بھانجی ہیں، آپ کا منجن اپنی والدہ کے ارد گرد موجود لوگوں کو برا بھلا کہنے میں بکتا ہے، معاون خصوصی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے بھانجی کہنے پر شہباز گِل کو سوشل میڈیا پر کرارا جواب دیا ہے ۔ اپنے بیان میں ایمان مزاری نے کہا کہ شہباز گِل اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو عوام کو ہر وقت مذہب کا درس نہ دے رہے ہوتے، بلکہ اپنی کارکردگی دکھا رہے ہوتے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایمان کو بھانجی کہتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری بھانجی ہیں، آپ کا منجن اپنی والدہ کے ارد گرد موجود لوگوں کو برا بھلا کہنے میں بکتا ہے۔

جواب میں ایمان مزاری نے کہا کہ ان کی والدہ کے ارد گرد جو لوگ ہیں وہ ان کا انتخاب ہے، اس کا مطلب ہر گز نہیں کہ وہ ان کی بھانجی ہیں، اپنے ٹرولز کی طرح ’’ماما‘‘والا منجن مت بیچیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں