’’شیخ کی ٹکٹ ضائع ہو گئی، یہ کوئی معمولی بات نہیں‘‘

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میچ دیکھنے کے لیے دبئی گیا تھا لیکن شیخ کی ٹکٹ ضائع ہو گئی، یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کیا ایک میچ کیلئے پاکستان کا اہم مسئلہ چھوڑ دیتا۔میچ دیکھے بغیر پاکستان واپسی سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپنی جیب سے ٹکٹ لے کر گیا تھا، وہ ٹکٹ ضائع ہو گئی، شیخ کی ٹکٹ ضائع ہوئی ہے، یہ معمولی بات نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں