ًقوم کو آپ پر فخر ہے،وزیر اعظم عمران خان کی بھارت کے خلاف کامیابی پر ٹیم کومبارکباد

اتوار 24 اکتوبر 2021 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی پر پاکستانی ٹیم اور خصوصاً بابر اعظم کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وز یر اعظم نے کہا پاکستانی ٹیم اور بالخصوص بابر اعظم کو مبارکباد جنہوں نے فرنٹ سے ٹیم کو لیڈ کیا اس کے ساتھ ساتھ رضوان اور شاہین آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ۔قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں