مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے،ہر صبح فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو نرخ مقرر کرتا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی طفیل انجم نے مہنگائی پر نرالی منطق پیش کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 اکتوبر 2021 11:59

مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے،ہر صبح فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو نرخ مقرر کرتا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 25 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طفیل انجم نے مہنگائی پر نرالی منطق پیش کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مردان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے طفیل انجم نے مہنگائی پر نرالی منطق پیش کر دی۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے۔

ہر صبح فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو نرخ مقرر کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر طفیل انجم کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھی انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اس بیان پر قائم ہیں کہ مہنگائی اللہ کی طرف سے ہے۔انہوں نے کہا کہ فرشتے کی جانب سے ریٹ مقرر کرنے کی بات ٹھیک نہیں، یہ بات وہ واپس لیتے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کو ایک مشورہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام چینی اور روٹی کم استعمال کریں،روٹی کے100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کھائیں، چائے میں چینی کے100 دانوں میں سے 9 دانے کم ڈالیں، 9 فیصد مہنگائی کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو مہنگائی سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، چینی بہت مہنگی ہے، عوام کو چاہیے روٹی اور چینی کم استعمال کریں۔

روٹی کے 100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کردیں، اگرچائے میں چینی کے سو دانے ڈالتے ہیں تو نو دانے کم ڈالیں، عمران خان قرضے سے لے کر مصنوعی چیزیں سستی نہیں کر رہا۔ پاکستان میں 9 فیصد مہنگائی کچھ نہیں ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری نے عوام کے اربوں ڈالرز لوٹے جس کہ وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے،عمران خان قرضوں کے پیسے سے مصنوعی چیزیں سستی نہیں کر رہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں