نوازشریف کا خورشید شاہ کو فون ،رہائی پر مبارکباد دی

دونوں رہنمائوں کا ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر اظہار تشویش:پارلیمنٹ کے اندر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پراتفاق

پیر 25 اکتوبر 2021 19:00

نوازشریف کا خورشید شاہ کو فون ،رہائی پر مبارکباد دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی پر مبارکباد دی ،دونوں رہنمائوں کے درمیاں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنمائوں نے موجودہ معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے قائد اور خورشید شاہ کا پارلیمنٹ کے اندر مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پراتفاق ہوا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں، ماضی کو بھلا کر سلیکٹڈ حکومت سے عوام کی جان چھڑائی جائے۔ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کے لیے خورشید شاہ نے کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔ نواز شریف نے کہا کہ دو سال تک آپ کو پابند سلاسل رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، حکومت کا سارا زور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپوزیشن رہنمائوں پر جھوٹے مقدمات بنانے پر لگا رہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں