شوکاز نوٹس پر وفاقی وزیر اعظم سواتی ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن پیش ، سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی

قانون سب کے لئے برابر ہے ،میری حاضری سے الیکشن کمیشن کا وقار بلند ہوا ، خوشی ہے چوری ڈاکے کے کیس میں پیش نہیں ہوا ،اعظم سواتی

منگل 26 اکتوبر 2021 13:28

شوکاز نوٹس پر وفاقی وزیر اعظم سواتی ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن پیش ، سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) الیکشن کی جانب سے شوکاز نوٹس پر وفاقی وزیر اعظم سواتی ذاتی حیثیت میں پیش ہوگئے ، سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں ممبرز نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔

معاون وکیل نے کہاکہ اعظم سواتی کے علی ظفر وکیل ہوں گے ، علی ظفر شہر سے باہر ہیں ، کیس کی سماعت ملتوی کی جائے ۔

(جاری ہے)

نثار درانی نے کہاکہ شو کاز نوٹس کا جواب دیں گے ۔ معاون وکیل نے کہاکہ ہمیں شو کاز نوٹس کا جواب دینے ایک ماہ کی مہلت دیں ، علی ظفر ماڈل ٹائون کیس میں مصروف ہیں ۔نثار درانی نے کہاکہ ایک ماہ بہت زیادہ ہے ، دس دن کا وقت کافی ہے ۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی کر دی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ قانون سب کے لئے برابر ہے ،میری حاضری سے الیکشن کمیشن کا وقار بلند ہوا ۔انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کسی چوری ڈاکے کے باعث پیش نہیں ہوا ،الیکشن کمیشن قوانین کی پاسداری کے لئے پیش ہوا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں