وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب ڈاکٹر عبداللہیان کی دعوت پر ایران کے دورے پر روانہ

وزیر خارجہ، 27 اکتوبر کو، تہران میں منعقدہ افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کے دوسرے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے

منگل 26 اکتوبر 2021 13:28

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب ڈاکٹر عبداللہیان کی دعوت پر ایران کے دورے پر روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب ڈاکٹر عبداللہیان کی دعوت پر ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے ،وزیر خارجہ، 27 اکتوبر کو، تہران میں منعقدہ افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کے دوسرے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے ،وزیر خارجہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزارتی اجلاس سے خطاب کریں گے،اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے،وزیر خارجہ تہران میں ایرانی قیادت کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ علاقائی ترقی کے لئے پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان تمام ہمسایہ ممالک کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان، افغانستان سمیت علاقائی استحکام کیلئے عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کے اقدام پر ، افغانستان کے پڑوسی ممالک کا پہلا اجلاس 8 ستمبر 2021 کو منعقد ہوا۔ اس اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں