نوسالہ زینب زیادتی کیس ،ملزم بابر مسیح اور محمد عدنان کو دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم

منگل 26 اکتوبر 2021 13:28

نوسالہ زینب زیادتی کیس ،ملزم بابر مسیح اور محمد عدنان کو دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) عدالت نے تھانہ سول لائن کی حدود میں 9 سالہ زینب زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق جر؂م ثابت ہونے پر ملزم بابر مسیح اور محمد عدنان کو دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا گیا ،عدالت کی جانب سے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ،ملزمہ کویتا کو جرم چھپانے پر 7 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زینب زیادتی و قتل کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سنایا مدعی کی طرف سے سینئر قانون دان قیصر محمود اعوان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی،ملزمان کے خلاف 22 مارچ 2021 کو زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں