اگر عمران خان بضد رہے تو پھر نومبر میں بڑی تبدیلیاں اور استعفے آنے والے ہیں

سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 اکتوبر 2021 14:07

اگر عمران خان بضد رہے تو پھر نومبر میں بڑی تبدیلیاں اور استعفے آنے والے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اکتوبر 2021ء) : نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان اسی طرح بضد رہے تو نومبر میں بڑے استعفے اور تبدیلیاں آنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو حالات اس وقت ہیں، اگر آگے بھی وہی رہے تو آئندہ دس دن میں اور غالباً نومبر میں اور عدم اعتماد کی تحریکیں بھی آ سکتی ہیں۔

مزید تبدیلیاں اور استعفے بھی آ سکتے ہیں۔ لیکن یہ سب کچھ صرف اس بات پر منحصر ہے کہ وزیراعظم عمران خان دوری سعودی عرب سے واپسی پر ٹکراؤ کی پالیسی رکھتے ہیں یا پھر مفاہمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں کہا کرتے تھے کہ نواز شریف نے ٹکراؤ اور مزاحمت کی پالیسی اپنا لی ہے ، اب ایسا لگتا ہے کہ خود وزیراعظم عمران خان نے وہ پالیسی اپنا لی ہے۔

(جاری ہے)

وہ بضد ہیں ، ایک کھلونا جو اُن کے لیے اب نہیں رہا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے وہ اپنے پاس رکھنا ہے۔ اداروں میں ایک نظم و ضبط ہوتا ہے۔ پنجاب کے اب تک چھ سے سات آئی جی تبدیل کیے جا چکے ہیں۔ لیکن فوج یہ افورڈ نہیں کر سکتی کہ سیاسی مداخلت سے ان کی خواہش کے مطابق تبادلے ہوں۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم عمران خان اسی طرح بضد رہے ، اور اپنی بات پر قائم رہتے ہیں تو پھر آنے والے دنوں میں عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے ، میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ رہا کہ آیا یہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گی یا نہیں لیکن اگر اُن کے پاس نمبر گیم پوری ہو گی تو عدم اعتماد لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس وفاق اور پنجاب میں اس وقت نمبر گیم ختم ہو چکا ہے۔ سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں