پی ٹی آئی حکومت میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہوا: شیری رحمان

منگل 26 اکتوبر 2021 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ء سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے تین سال میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہوا ہے، تباہی سرکار نے مہنگائی کے 70 سالہ ریکارڈ توڑ دیئے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اب عوام کے لئے ایک سزا اور عذاب بن چکی ہے، گزستہ 3 سال میں گھی 133 فیصد، آٹا 52 فیصد، دالیں 76 فیصد اور چینی 84 فیصد مہنگی ہوئی ہے، اس حکومت نے پٹرول 49 فیصد، بجلی 57 فیصد جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 51 فیصد اضافہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں