وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

منگل 26 اکتوبر 2021 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔شاہ محمود قریشی تہران میں ایرانی ہم منصب اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایرانی دارالحکومت میں کل وزارتی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں وزیرخارجہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور علاقائی صورتحال سیمتعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

قبل ازیں شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پربھی ان کے ہمراہ تھے جہاں عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ،امریکی خصوصی صدارتی نمائندہ برائے ماحولیات جان کیری اور بحرین کے وزیراعظم سلمان بن حماد سے بھی ملاقات کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں