اصل غصہ نیوزی لینڈ پر تھا، بھارت ویسے ہی راستے میں آگیا، فواد چوہدری

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے کی پیشگوئی کردی

منگل 26 اکتوبر 2021 23:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اصل غصہ تو نیوزی لینڈ پر تھا، بھارت تو ویسے ہی راستے میں آگیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ٹیم کو اصل غصہ تو نیوزی لینڈ پر تھا، بھارت تو ویسے ہی راستے میں آگیا۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے کی پیشگوئی کردی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ان شا اللّٰہ پاکستان سرخرو ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں