وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے اگلے ہی روز بڑا اقدام سامنے آگیا

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے معاشی امداد کے پیکج کا اعلان کر دیا،سعودی عرب کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی بہتری کے لیے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دیے جائیں گے، تیل خریداری میں بھی مدد دی جائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 27 اکتوبر 2021 10:35

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے اگلے ہی روز بڑا اقدام سامنے آگیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27اکتوبر 2021ء) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے اگلے ہی روز بڑا اقدام سامنے آگیا۔سعودی عرب کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی بہتری کے لیے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دیے جائیں گے۔سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے پاکستان سٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کروائے جائیں گے۔سعودی عرب نے پاکستان کو تیل خریداری میں بھی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کو رواں سال تیل خریداری کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ملیں گے۔سعودی عرب کی جانب سے جاری ہے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے پر ہمیشہ گامزن رہے گا۔اسی حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ترقیاتی بینک تین ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو دے گا اور تیل خریداری میں بھی مدد دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر رواں سال تیل خریداری کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے ایک ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو جب بھی خطرہ ہوگا تو حفاظت کے لیے پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا،سعودی عرب بھی ہمیشہ مشکل ترین وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، جس کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

ہماری شرح نمو درست سمت جارہی تھی بدقسمتی سے جیسے ملکوں کی تاریخ میں ہوتا ہے راستہ تبدیل ہوجاتا ہے توہم نے بھی اپنا راستہ کھو بیٹھا،دنیا کے دو بڑی معیشتیں ہمارے پڑوس میں ہیں، ہمارے پاس افغانستان سے ہوتے ہوئے پورا وسطی ایشیا ہے، جانتا ہوں کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے پچھاڑنے کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے حوالے سے بات کرنے کا صحیح وقت نہیں ، ہمارے درمیان صرف ایک مسئلہ کشمیر ہے، ہم دو تہذیب یافتہ ہمسائیے اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں، اگر کشمیریوں حقوق دئیے گئے تو ہمارے درمیان کوئی اور مسئلہ نہیں ہے، دونوں ممالک اچھے ہمسائیوں کی طرح رہ سکتے ہیں ۔

سعودی انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دیگر تمام تعلقات سے بالاتر ہیں کیونکہ یہ عوام کے عوام سے تعلقات ہیں، پاکستان میں جو بھی حکومت آتی ہے اس کے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلقات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی دو وجوہات ہیں، پہلی وجہ دو مقدس مساجد ہیں اور ہم سعودی عرب سے بندھے ہوئے، دوسری وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ مشکل ترین وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، جس کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں