قوم کو طویل عرصے بعد خوشیاں ملی ہیں، پاکستان نے بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ مدتوں یاد رکھے گا،

ملک میں سڑکیں بند کر کے احتجاج کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ نہ کیا جائے، چوہدری فواد حسین

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:06

قوم کو طویل عرصے بعد خوشیاں ملی ہیں، پاکستان نے بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ مدتوں یاد رکھے گا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد قوم کو خوشیاں ملی ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ مدتوں یاد رکھے گا، ملک میں سڑکیں بند کر کے احتجاج کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ نہ کیا جائے، نبی کریمﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے راستے بند نہیں کھلنے چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی سنت ہے کہ راہ چلتے سڑک پر پڑی کیکر کی جھاڑی اٹھانا بھی نیکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں بند کر کے احتجاج کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، کالعدم جماعت کے معاملہ پر کابینہ میں بات ہوگی۔

(جاری ہے)

وفا قی وزیر اطلاعات نے کہا کہ طویل عرصے بعد قوم کو خوشیاں ملی ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں کرکٹ بہت مشکل حالات میں تھی، ہندوستان کی کرکٹ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، ہم نے انہیں جس طرح شکست دی،  وہ انہیں پوری عمر یاد رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل نیوزی لینڈ کی بھی سیکورٹی کلیئر کر دی ہے، امید ہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سکون مل گیا ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن آئے تھے، جس طرح کارروائی چلے گی ہم بھی اس کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں