آئی ایم ایف کے ساتھ توسیعی قرض کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں .شوکت ترین
سعودی عرب نے سال کا مجموعی 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا پیکج دیا ہے یہ تیل کی قیمتیں اور روپے پر دباﺅ کے لیے بہت مفید ہے. مشیرخزانہ کی وفاقی وزیرحماد اظہر کے ساتھ پریس کانفرنس
میاں محمد ندیم بدھ 27 اکتوبر 2021 14:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر لے لیے تھے، اب وہ بھگت رہا ہوں، جو چیزیں رہ گئی ہیں وہ اس موقع پر سامنے لانا نہیں چاہتا انہوں نے کہا کہ واشنگٹن سے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے نکلا تھا میں نیو یارک گیا، وہاں سے لندن جانا تھا لیکن وہ دورہ ملتوی کرکے واپس واشنگٹن گیا تھا تاکہ مسائل حل کرسکوں. مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا اور اس کا مارکیٹ پر مثبت اثر سامنے آئے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ملنے والی رقم کی شرائط بالکل ویسی ہی ہیں جیسے پہلے تھیں اور واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے. پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک کی پیٹرول کی ریفائنڈ مصنوعات کی صورت میں ہمیں دینے کا وعدہ کیا ہے اور 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ رکھنے کا کہا ہے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے سال کا مجموعی 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا پیکج دیا ہے یہ تیل کی قیمتیں اور روپے پر دباﺅ کے لیے بہت مفید ہے. انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان ہمارے دل میں خاصی اہمیت رکھتا ہے، سعودی عرب نے پاکستان کی مدد میں خوشی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کے بارے میں ہم پر دباﺅ ہے لیکن اس میں بھی ہم دیگر ممالک کے مقابلے میں عوام کو سہولتیں دے رہے ہیں. مشیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب سے گفتگو چل رہی تھی لیکن معاہدے کے خدوخال پر ہم اب پہنچے ہیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ پرائمری خسارہ کو توازن میں رکھا جائے ہم نے انہیں بتایا کہ ہمارے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ریونیو کی وصولی ہدف سے 175 ارب روپے زیادہ رہی ہے. ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سستا ترین ملک ہے کیونکہ اگر ہمارے لوگوں کی قوت خرید اور آمدنی کم ہے تو اشیا کی قیمتیں بھی اسی تناسب سے کم ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے آنے کے بعد دنیا کی بڑی معیشتوں نے عوام کو پیکج دیا جس سے وہاں معاشی تیزی آئی لیکن لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پیداواری مراکز بند تھے جس کی وجہ سے سامان دستیاب نہیں تھا اور طلب میں اضافہ ہوا اور سپلائی کم رہ گئی جس کی وجہ سے قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں تیل کی قیمتیں نہایت کم ہے، گیس کی قیمتیں 2019 کے بعد سے نہیں بڑھائی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے 6 ماہ میں عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی جس کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا.
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد پولیس کا جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ..
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی میں پیش کیا جائے،وفاقی وزیر صنعت وپیداوار
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے