کشمیریوں کی انتھک جدوجہد کو جبر سے کچلا نہیں جا سکتا، علی امین گنڈاپور

مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، وفاقی وزیر

بدھ 27 اکتوبر 2021 16:05

کشمیریوں کی انتھک جدوجہد کو جبر سے کچلا نہیں جا سکتا، علی امین گنڈاپور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کشمیری نو لاکھ مسلح بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے سامنے بیخوف کھڑے ہیں، کشمیریوں کی انتھک جدوجہد کو جبر سے کچلا نہیں جا سکتا۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہاکہ 74 سال قبل بھارتی افواج بین الاقوامی قوانین کو روندتی ہوئی سرینگر میں داخل ہوئیں، کشمیری نو لاکھ مسلح بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے سامنے بیخوف کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کشمیریوں کی انتھک جدوجہد کو جبر سے کچلا نہیں جا سکتا، 5 اگست 2019 کا اقدام کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی کاروائیاں بے دریغ جاری ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ناقابل تردید ثبوت کا ڈوزیر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے،بھارت 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو فوری واپس لے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے جذبے اور لازوال قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments