پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،اعظم خان سوات

27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے جب 1947 میں بھارتی قابض افواج کشمیر کے اندر داخل کر دی گئیں،ہم ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں،پیغام

بدھ 27 اکتوبر 2021 21:37

پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،اعظم خان سوات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، 27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے جب 1947 میں بھارتی قابض افواج کشمیر کے اندر داخل کر دی گئیں،ہم ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت اور مودی سرکار پر ہندوتوا اور ارایس ایس کی سوچ غالب آئی ہوئی ہیخاص طور پر بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019 کے اقدامات کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ،وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے سچے وکیل اور دلیر سفیر ہونے کا ثبوت دیا عمران خان نیکشمیریوں کے خلاف ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو پوری دنیا میں اجاگر کیا، دنیا کے ہر فورم پر نے اس پر بات کی،پہلی مرتبہ مغربی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،ہمارا یہ دوٹوک ،واضح اور بھرپور مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے، کشمیریوں کو ان کا بنیادی خودارادیت کا حق دیا جائے پاکستان کشمیری عوام کی پرامن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں