اپنی سرحدوں کے دفاع میں ہر پاکستانی ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے،بلاول بھٹو زرداری

لانس نائیک اسد اور سپاہی آصف نے اپنی زندگیاں دا ئوپر لگادیں مگر اپنے فرض پر سمجھوتہ نہیں کیا،چیئر مین پیپلز پارٹی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی زندگیاں قربان کرنے والے فرنٹیئر کانسٹبلری کے دو سپاہیوں کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ قوموں کی آبرو ایسے ہی بہادر سپاہیوں کی وجہ سے قائم رہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لانس نائیک اسد اور سپاہی آصف نے اپنی زندگیاں دا ئوپر لگادیں مگر اپنے فرض پر سمجھوتہ نہیں کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان سے ملحقہ سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی مذموم کوششیں تشویش ناک ہیں، عالمی برادری نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ اپنی سرحدوں کے دفاع میں ہر پاکستانی ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں