سعودی عرب سے ملنے والے تین ارب ڈالر کا عام پاکستانی کو کوئی فائدہ نہیں

سعودی عرب سے ملنے والے 3 ارب ڈالر تحفہ نہیں قرض ہے،اس پر سالانہ 90 ملین ڈالر کا سود دیں گے،عملی طور پر ہم اسے استعمال بھی نہیں کر سکتے۔صرف سٹیٹ بینک میں پڑا رہے گا۔ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:39

سعودی عرب سے ملنے والے تین ارب ڈالر کا عام پاکستانی کو کوئی فائدہ نہیں
سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -28اکتوبر2021ء) ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والے تین ارب ڈالر کا عام پاکستانی کو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پاکستا ن کو 3 ارب ڈالر امدادی رقم اور1.2 ارب ڈالر مؤخر تیل کی ادائیگیوں کے لیے بھی فراہم کرے گا۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دئے۔

سعودی فنڈ برائے ترقی نے اسٹیٹ بینک میں رقم جمع کروائی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے زرمبادلہ ذخائر کے استحکام کے لیے پاکستان کی مدد کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی دے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے پر ہمیشہ گامزن رہے گا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی جانے والی امداد سے متعلق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی ترقیاتی بینک 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو دے گا اور تیل خریداری میں بھی مدد دی جائے گی۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطا بق اسی حوالے سے ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والے تین ارب ڈالر تحفہ نہیں قرض ہے اس پر سالانہ 90 ملین ڈالر کا سود دیں گے۔

عملی طور پر ہم اسے استعمال بھی نہیں کر سکتے۔صرف سٹیٹ بینک میں پڑا رہے گا۔عام پاکستانی کو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا۔تیل بھی مفت نہیں ملے گا۔وہ ہمیں 100 ملین ڈالر مہینے کا دیں گے ہم سعودیہ سے موخر ادائیگیوں پر تیل خرید سکیں۔اسی حوالے سے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے امداد کی درخواست کی تھی۔

ہم سعودی حکومت اور ولی عہد کا رقم کی فراہمی کے اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔وفاقی وزیرحماداظہر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیرخزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر منتقل کرے گا۔ شوکت ترین نے بتایا کہ سعودی عرب 1.2 ارب ڈالر موخر تیل کی ادائیگیوں کیلئے بھی فراہم کرے گا۔ گزشتہ شام کو سعودی وزیر خزانہ نے فراخدلانہ اقدام کے بارے میں آگاہ کیا۔مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں روپے پر دباو ہے۔ سعودی عرب زرمبادلہ کے ذخائر کی بہتری کے لیے 3ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ سعودی عرب پاکستان کو سپورٹ فنڈ بھی دے رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں