حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں، شیری رحمان

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:36

حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں، شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت کی غیر واضح پالیسی کی وجہ سے 10 سکیورٹی اہلکار شہید اور 80 سے زیادہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے، حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت ایک دن مظاہرین سے مذاکرات کرتی ہے دوسرے دن کہتی یہ عسکری تنظیم ہے، پہلے معاہدہ کرتے ہیں پھر کہتے وزیراعظم کو گزشتہ معاہدے کا علم نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی ایک عام معاملے کو بحران میں تبدیل کر دیتی ہے، پاکستان کے پارلیمان نے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو نمٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد لے کے کر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے، نیشنل ایکشن پلان کی موجودگی میں حکومت کی بوکھلاہٹ قابل تشویش ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں